کنٹرول لائن: بھارتی فوج کی سول آبادی پر بلااشتعال فائرنگ، ایک شہری شہید

کھوئی رٹہ (آئن لائن) لائن آف کنٹرول پر قابض انڈین افواج کی بلااشتعال فائرنگ، بھارتی افواج نے سول آبادی کو نشانہ بنایا، فائرنگ سے ایک کشمیری شہری شہید ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر کے گائوں کھڈ مٹھی دھڑہ میں انڈین آرمی کی بلا اشتعال فائرنگ سے 52سالہ محمد رشید موقع پر شہید ہو گیا۔ ظالم بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہید کا سینہ گن کے برسٹ لگنے سے چھلنی ہو گیا۔ بھارتی افواج مقامی آبادی کو نشانہ بناتی رہی۔ پاک افواج نے بھرپور جوابی کارروائی کرکے دشمن کی گنیں خاموش کرا دیں ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...