نوازشریف لندن پہنچ گئے‘ رہائشگاہ کے باہر کارکنوں کی بدنظمی، دھکم پیل

لندن+لاہور (عارف چودھری+نوائے وقت رپورٹ+ خصوصی رپورٹر)سابق وزیراعظم نوازشریف لندن پہنچ گئے۔ مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں نے ان کا پرجوش استقبال کیا اور نوازشریف کے حق میں نعرے لگائے۔ مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد ان کی رہائش گاہ پارک لین میں بھی موجود تھے۔ انہوں نے میڈیا سے مختصر بات چیت میں کہا کہ وہ پہلے بھی لندن آتے رہے ہیں۔ یہاں کے پاکستانیو ں سے ان کا قریبی قلبی تعلق ہے۔ اگلے چند دنوں میں میڈیا سے بات کروںگا۔ نجی ٹی وی کے مطابق کارکنوں کے رش کی وجہ سے وہ میڈیا سے بات نہ کرسکے۔سابق وزیراعظم کے لندن میں اپنے گھر پہنچنے پر کارکنوں کی بدنظمی کے باعث دھکم پیل شروع ہوگئی ۔ نوازشریف امارات ائرلائنز کی پرواز پی کے 625کے ذریعے لاہور سے لندن گئے۔ ائرپورٹ پر وہ اپنے بھائی وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ساتھ پہنچے۔ ڈاکٹر آصف کرمانی اور قمر الزمان بھی ساتھ تھے۔ ائرپورٹ پر میاں شہباز شریف نے نواز شریف کو الوداع کہتے ہوئے اپنی بھابی کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔دریں اثناء وزیراعلیٰ شہبازشریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور انکی بیٹی نوازشریف کے فلیٹس مے فیئر پہنچ گئیں۔ حسن اور حسین بھی اپنی فیملیوں کے ہمراہ مے فیئر فلیٹس پہنچ رہے ہیں۔ وہ بیگم کلثوم نواز کی تیمارداری کیلئے یہاں پہنچے ہیں۔ ایک دو روز میں مریم نواز بھی پہنچ جائیں گی اور ایک دن کے وقفے کے بعد شہبازشریف بھی لندن پہنچیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...