لاہور( این این آئی)سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس آصف سعید کھوسہ کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی منگل کے روز پی آئی سی میں انجیو پلاسٹی کی گئی تھی۔ پی آئی سی کی انتظامیہ نے جسٹس آصف سعید کھوسہ کی گھر روانگی سے انہیں نئی ایمر جنسی کا دورہ بھی کرایا ۔ڈاکٹرز نے جسٹس آصف سعید کھوسہ کو چند روز مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے ۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ روبصحت پی آئی سی سے ڈسچارج کر دیا گیا
Aug 31, 2017