ایشین گیمز : پاکستان نے چین کو پہلی بار والی بال میں شکست دیدی

Aug 31, 2018

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) ایشین گیمز میں قومی والی بال ٹیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار چین کو شکست دے دی، گرین شرٹس نے پوزیشن میچ میں تین دو کی فتح سمیٹی، کپتان محب رسول نے جیت کا سہرا پوری ٹیم کے سر سجا دیا۔جکارتہ میں 7 سے دسویں پوزیشن کے لیے پاکستان اور چین کا والی بال میچ ہوا، چین نے پچیس سترہ کی جیت سے فاتحانہ آغاز کیا۔ گرین شرٹس نے کم بیک کیا اور سکور ایک ایک سے برابر کر دیا۔ تیسرا سیٹ ہارنے کے بعد قومی ٹیم نے آخری دونوں سیٹ جیت کر کامیابی سمیٹی۔ قومی کپتان محب رسول نے چین جیسی تگڑی ٹیم کو پہلی بار ہرانے کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو دےدیا۔ میڈل کی دوڑ سے باہر قومی والی بال ٹیم کا اب ساتویں پوزیشن کے لیے یکم ستمبر کو تھائی لینڈ سے مقابلہ ہوگا۔ پاکستان بیس بال ٹیم نے ایشین گیمز میں انڈونیشیا کو2 کے مقابلے مےں 10رنزسے شکست دےدی۔ پاکستان کی جانب سے فقےرحسےن، فضل خان اور جوادعلی نے 2دو جبکہ عبےداللہ،ارسلان جمشےد،محمدذاکر اور محمدرفےع نے 1 اےک رنز سکور کئے ۔جکارتہ میں کھیلے جارہے ایشین گیمز کے بیس بال ایونٹ میں پاکستان کی ٹیم نے میزبان انڈونیشیا کو با آسانی شکست دیدی، پاکستان ٹیم کا سکور 2-8 رہا۔ٹےبل ٹےنس اےونٹ مےں پاکستان کے محمدعاصم قرےشی نے انڈونےشےا کےخلاف 4-0 اور عائشہ اقبال انصاری نے قطر کےخلاف 4-3 سے کامےابی حاصل کی جبکہ فاطمہ خان کوسری لنکا کے ہاتھوں 4-0۔ محمدرمےز قطر کےخلاف 4-1 ۔اور محمدعاصم قرےشی بھارت کےخلاف 4-0 کے مارجن سے ہار گئے ۔ سےپک ٹاکر مےں نےپال نے پاکستان کو 2-0 سے شکست دےدی مےچ مےں پاکستانی ٹےم نے نسبتا بہتر کھےل کامظاہرہ کےا مےچ کاسکور 21-16 اور 21-8 رہا۔ رگبی۔ مےنزٹےم اےونٹ مےں ہانگ کانگ نے پاکستان کو64-5 سے جبکہ تھائی لےنڈ نے 43-0 سے شکت دی۔والی بال کے اےونٹ مےں 7 وےں سے 10 وےں پوزےشن کےلئے کھےلے گئے مےچ مےں پاکستان نے چےن کو3-2 سے شکست دےدی ۔ سکواش ٹیم ایونٹ میں پاکستان کا مقابلہ جنوبی کوریا سے ہوا۔پاکستان کے طیب اسلم نے کوریا کے لی سیا نٹینگ کو0-3سے شکست دی، دوسرے میچ میں اسرار احمد نے بھی 0۔3سے کامیابی حاصل کی اور پاکستان کو ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔

مزیدخبریں