گلوکار اور نغمہ نگار کومل رضوی کی امریکہ میں شاندار پرفامنس

لاہور(کلچرل رپورٹر) گلوکار اور نغمہ نگار کومل رضوی نے حال ہی میں مقامی سطح پرشاندار پرفامنس کی ۔ وہ اپنے پاکستانی مداحوں کے لئے نہ صرف مسلسل لائیو پرفارمنس دے رہی ہیں بلکہ نئے گیت بھی بنا رہی ہیں ۔لیکن یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ وہ اِس دوران اپنے امریکی مداحوں کو بھول جائیں! ایک طرف جہاں کومل رضوی کا بھارتی گلوکار سدھارتھ سلاتھیا کے ساتھ میش اپ شہرت پا رہا ہے تو دوسری طرف وہ امریکہ میں پے در پے لائیو کانسرٹس بھی کر رہی ہیں۔گیارہ اگست کو ہیوسٹن میںشاندار ابتدائی پرفارمنس کے بعد کومل رضوی کا اگلا کانسرٹ شکاگو میں 18 اگست کو ہوا۔اسکے بعد نیو جرسی میں 19 اگست جبکہ ورجینیا میں یکم ستمبر کو مداح اُنہیں اسٹیج پر پرفارم کرتا دیکھ پائے گیں۔کومل رضوی ہیوسٹن میں تبسم مغل کے ڈیزائن کردہ لباس میں اسٹیج پربے حد پرکشش نظر آئیں، انھوں نے نئے گیتوں کےساتھ بعض پرانے نغمے بھی گائے جنھیں مداحوں سے بے حد پزیرائی ملی۔
اسی طرح شکاگو اور نیو جرسی میں بھی اُن کی پرفارمنس نے مداحوں کے دل موہ لئے۔
اسی طرح ورجینیا میں بھی کومل رضوی اپنے گیتوں سے لوگوں کے دل جیت لیں گیں ۔رواں سال اب تک کومل رضوی عالمی سطح پر ایک درجن سے زائد کانسرٹس کر چکی ہیں ، اور جس لحاظ سے وہ آگے بڑھ رہی ہیں ، بظاہر کئی اور شاندار کانسرٹس آنے والے دنوں میں اُن کی پرفارمنس کے منتظر ہیں۔

ای پیپر دی نیشن