لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ سنہری خان کا نیا ڈرامہ ”محبت زندہ باد“ آج 31 اگست سے شالیمار تھیٹر میں پیش کیا جائے گا۔ دیگر کاسٹ میں مہک نور، فیروزہ علی، انیشا خان، فضہ علی، گوری خان، سخاوت ناز، گلفام، شاہد خان، طاہر انجم، سرفراز وکی، مختار چن، حامد رنگیلا، گڈو کمال، ساجد پیا شامل ہیں۔ ڈرامے کے پروڈیوسر ملک طارق اور رائٹر و ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک ہیں۔
سٹیج ڈرامہ ”محبت زندہ باد“ آج سے شروع ہو گا
Aug 31, 2018