لاہور(خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی ہدایت پر تحصیل تونسہ میں واٹر سپلائی سکیمیں بحال کر دی گئی ہیں۔تحصیل تونسہ میں طویل عرصہ سے واٹر سپلائی سکیموں کی بندش سے عوام کو پریشانی کا سامنا تھا۔وزیراعلی کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان نے موقع پر جا کر واٹر سپلائی سکیمیں بحال کرائیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا کہ صوبہ بھر میں عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔سائل عوام کی امانت ہیں او رانہیں ان کی فلاح وبہبود پر ہی صرف کیاجائے گا۔
واٹر سکیمیں