لاہور (خصوصی نامہ نگار ) ڈائریکٹر جنرل اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے خلیفہ سوم حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے یوم شہادت کے موقع پر آپ کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کا عہدِ خلافت اسلامی تاریخ کا روشن باب اور آپ رضی اللہ عنہ کی سیرت وکردار اُمّت کے لیے روشنی اور راہنمائی کا مظہر ہے۔ آپ صبر و رضا اور حلم و بردباری کے عظیم پیکر تھے۔ امت مسلمہ کو ایک مصحف پر اکٹھا کرنے اور اسی کی تلاوت کی ترویج کے حوالے سے ان کی خدمات اور مساعی اُمت کے لیے مینارۂ نور کی حیثیت رکھتی ہے۔آپؓ کا دور خلافت بے مثال اصلاحات اور رفاہی مہمات سے عبارت ہے، سادہ طرز زندگی ، اعلیٰ اخلاق، ظلم و جورکا خاتمہ ، آپ ؓ کے اعلیٰ کارناموں میں شامل ہے، بالخصوص آپؓ کے ابتدائی چھ سال فتوحات و کامیابی وکامرانی کے ایسے عنوان سے عبارت ہیں کہ جن پر اسلام کی پوری تاریخ فخر کرتی رہے گی۔
حضرت عثمان غنی ؓ کا عہدِ خلافت اسلامی تاریخ کا روشن باب ہے:طاہر رضا بخاری
Aug 31, 2018