مسئلہ کشمیر پر پاکستانی م¶قف کی تائید کرتے ہیں : ایرانی وزیر خارجہ

Aug 31, 2018

اسلام آباد (صباح نیوز)ایرانی وزیرِ خارجہ جواد ظریف نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیالات کیا گیا۔اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین برادرانہ تعلقات موجود ہیں۔ دونوں ممالک کو تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہو گا۔اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے مابین قریبی دوستانہ تعلقات امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہیں۔ پاکستان امت مسلمہ کے اتحاد پر یقین رکھتا ہے، پاکستان اور ایران کو مسلم دنیا کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا۔ مسلم دنیا کو متحد کرنے کے لیے ایران کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔جواد ظریف نے تسلیم کیا کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے پاکستان نے گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔ کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لیے ایران پاکستان کے موقف کی تائید کرتا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ

مزیدخبریں