ماریہ محمود ڈی پی او پاکپتن تعینات

لاہور (سٹاف رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن راولپنڈی ماریہ محمود کو ڈی پی او پاکپتن کے عہدے پر تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں اور اس حوالے سے سنٹرل پولیس آفس نے تقرر و تبادلے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے ڈی پی او بہاولنگر عمارہ اطہر کے بعد ماریہ محمود پنجاب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کے طور پر تعینات ہونے والی دوسری خاتون آفیسر ہیں۔
ماریہ محمود

ای پیپر دی نیشن