عامر لیاقت کے بعد پی ٹی آئی کے آفتاب جہانگیربھی پارٹی سے ناراض‘ تحریک انصاف نے دونوں ارکان اسمبلی سے وضاحت مانگ لی

کراچی(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے بعد ایک اور ایم این اے آفتاب جہانگیر بھی پارٹی قیادت کے رویئے پر ناراض ہوگئے۔آفتاب جہانگیر نے پی ٹی آئی سے احساس محرومی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ہم بھی کراچی سے منتخب ہوئے ہیں لیکن افسوس ہے کہ چاہے اسلام آباد ہو یا کراچی ہمیں نظر انداز کیا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سے ملاقات ہو یا ادارہ نورحق کا دورہ ہمیں نظر انداز کیا جارہا ہے ہم سے پوچھا نہیں جارہا ہے۔آفتاب جہانگیر نے پی ٹی آئی کے صدارتی امیدوار ڈاکٹرعارف علوی سے مطالبہ کیا کہ آپ کراچی کے بڑے ہیں یہ معاملات دیکھیں ۔یاد رہے کہ آفتاب جہانگیر کراچی کے حلقہ این اے 252 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔پارٹی قیادت اور پالیسیوں پر بیان بیازی کی وجہ سے تحریک انصاف نے 2 ارکان قومی اسمبلی سے جواب طلبی کر لی تحریک انصاف کراچی ڈویژن نے دو ارکان عامر لیاقت حسین اور آفتاب جہانگیر سے وضاحت مانگ لی دونوں کو ڈسپلنسری کمیٹی کے روبرو ہوکر تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔آفتاب جہانگیر نے پی ٹی آئی سے احساس محرومی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ہم بھی کراچی سے منتخب ہوئے ہیں لیکن افسوس ہے چاہے اسلام آباد ہو یا کراچی ہمیں نظرانداز کیا جا رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سے ملاقات ہو یا ادارہ نور حق کا دورہ ہمیں نظر انداز کیا جا رہا ہے ہم سے پوچھا نہیں جا رہا ہے۔
وضاحت طلب

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...