کل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے لٹر تک کمی کا امکان

Aug 31, 2018

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری تیار کی گئی ہے۔ قیمتوں میں چھ روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق پٹرول کی قیمت میں دو روپے ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چھ روپے ، مٹی کے تیل کی قیمت میں تیس پیسے فی لیٹر تک کمی جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ستر پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ سمری موجودہ سیلز ٹیکس اور پٹرولیم لیوی کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔ حتمی فیصلہ آج وزارت خزانہ کرےگی۔ نئی قیمتوں پر عمل درآمد یکم ستمبر سے ہو گا۔
پٹرول

مزیدخبریں