کراچی(آئی این پی ) سندھ ہائیکورٹ نے ییلوکیب سکیم کیس کے ملزم عبدالمجیدسومرو کو22 سال بعدبری کرنے کا حکم دے دیا۔بریت کا سنتے ہی ملزم عبدالمجیدسومرو کی آنکھوں میں آنسو آگئے ۔ جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ میں ییلوکیب سکیم کیس کی سماعت ہوئی ۔اس موقع پر ملزم عبدالمجیدسومرو وہیل چیئرپرعدالت پیش ہوا۔عدالت نے ملزم کو22 سال بعدبری کرنے کا حکم دے دیا۔عبدالمجیدسومرو اوردیگرملزمان پر 1996 میں مقدمہ درج ہواتھا اور بینکنگ کورٹ نے ملزم کو 7 سال قید کی سزاسنائی تھی ۔ملزم عبدالمجید سومرونے ضمانت حاصل کررکھی تھی۔
بری