ننگل ساہداں، ساہیوال، حاصلپور، ڈنگہ، شاہ پور صدر: خاتون سمیت 5 افراد کی خودکشی

فیروزوالہ/ ساہیوال/ حاصلپور/ شاہپور صدر/ ڈنگہ (نامہ نگاران+ نمائندہ نوائے وقت) گھریلو حالات سے دلبرداشتہ خاتون سمیت 5 افراد کی خودکشی۔ فیروزوالہ سے نامہ نگار کے مطابق جی ٹی رورڈ مریدکے کی آبادی ننگل ساہداں میں بیروزگاری سے دلبرداشتہ ہو کر 25 سالہ نوجوان محمد مومن نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ صدر پولیس نے متوفی کی نعش قبضہ میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ ساہیوال کے نواحی گاؤں 62ای بی محمد عاشق کی 18سالہ بیٹی کبریٰ کا والدین سے رشتہ کے مسئلہ پر جھگڑا ہو گیا اور والدین نے ڈانٹ پلا دی جس پر دل بر داشتہ ہو کر کبریٰ نے کالا پتھر کھا لیا اور دم توڑ گئی۔ حاصل پور کی نواحی بستی چھوہن میں محمدشاہد نے غربت اور گھریلو ناچاقی کے باعث گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ شاہپور صدرکے قصبہ ٹھٹھی نیکہ کے 45سالہ ناصر نے گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں ۔ ہسپتال لے جاتے زہر جسم میں پھیل جانے کے باعث راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ محلہ درزیاں ڈنگہ کا 17سالہ عثمان شام دیر سے گھر آیا‘ والد نے ڈانٹ ڈپٹ کی تو اس نے زہریلی گولیاں نگل لیں اور دم توڑ گیا۔ نارنگ منڈی کے نواحی علاقہ ہچڑ میں ایف ایس سی کے طالب علم حسام آصف نے والدین کی سرزنش پر سر پر گولی مار کر خودکشی کر لی۔ متوفی گورنمنٹ ڈگری کالج نارنگ منڈی کا طالب علم تھا اور گزشتہ روز کالج میں بعض طلباء سے جھگڑا ہوگیا تھا۔ والدین پر غشی کے دورے پڑتے رہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...