بنوں( صباح نیوز ) جانی خیل قبائل ، پاک آرمی اور پولیٹیکل انتظامیہ کے درمیان علاقہ میں امن کی بحالی کے لئے مشترکہ گرینڈ جرگہ۔ کامیاب مذاکراتی جرگہ کے نتیجے میں جانی خیل تجارتی منڈی کھولنے کا اعلان کر دیا گیا قبائل نے امن کی بحالی کے لئے فوج کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی منڈی کے بحالی سے علاقہ میں خوشی اور معاشی خوشحالی آئے گیبنوں کے علاقہ جانی خیل میں امن و امان کی بحالی کے لئے اور سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کے لئے جانی خیل تجارتی منڈی کو 2009میں مسمار کیا گیا تھا جس پر جانی خیل قبائل کے پاک ارمی اور پولیٹیکل انتظامیہ کے ساتھ بار بار جرگے ہوئے۔ جرگہ کے مشران سابقہ ایم پی اے عدنان خان وزیر ملک جاوید خان الطاف خان ملک وسیم خان ملک شاکر اللہ خان و دیگر نے کہا کہ پاک آرمی کے مشکور ہیں کہ انہوں نے علاقہ کے عوام کی بہتری کا سوچ کر جو اقدامات اٹھائے ہیں وہ قابل تحسین ہیں۔