اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء مراد سعید کی علالت کی سوشل میڈیا پر اطلاعات سے پی ٹی آئی میں ہلچل مچ گئی۔ میڈیا ڈیپارٹمنٹ پی ٹی آئی سے رابطہ کیا گیا تو بتایا گیا کہ مراد سعید ہشاش بشاش اور ٹھیک ٹھاک ہیں ان کی علالت کی خبر میں صداقت نہیں۔ پی ٹی آئی کے ایک ذریعے نے بتایا کہ مراد سعید کو دمہ کی شکایت رہتی ہے جس کی وجہ سے وہ ہسپتال جاتے رہتے ہیں جبکہ ایک اور ذریعے نے نوائے وقت کو بتایا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی تصاویر ان کے پرانے زیر علاج رہنے کی ہیں اس وقت بھی ان کی طبیعت کی خرابی کی اطلاعات ہیں۔
مراد سعید کی علالت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں‘ ذرائع پی ٹی آئی
Aug 31, 2018