بھارت :مغربی بنگال میں سیاسی جماعتوں کے درمیان جھڑپیںبموں سے حملے 4 افرادہلاک 30 زخمی

Aug 31, 2018

نئی دہلی(این این آئی)مشرقی بھارتی ریاست مغربی بنگال میں حریف سیاسی پارٹیوں میں ہونے والی جھڑپ میں چار افراد ہلاک اور تیس زخمی ہوئے ۔ جھڑپ کے دوران فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کرنے کے علاوہ بم بھی پھینکے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق جھڑپ میں شریک سیاسی کارکنوں کا تعلق مغربی بنگال کی حکمران سیاسی جماعت ترنمول کانگریس اور کمیونسٹ پارٹی مارکسسٹ سے تھا۔ جھڑپ کے دوران فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کرنے کے علاوہ بم بھی پھینکے۔ ان جھڑپوں کو حالیہ بلدیاتی انتخابات میں ترنمول کانگریس کی جیت کے بعد کمیونسٹ پارٹی کا ردعمل قرار دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں