ویانا (نوائے وقت رپورٹ +اے ایف پی) عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ترجمان نے کہا ہے ایسے وقت جب ڈیل کے مستقبل پر بے یقینی کے بادل چھائے ہیں ایران عالمی طاقتوں کے ساتھ طے پانے والے تاریخی جوہری معاہدے پر اس کی شرائط کے مطابق عمل درآمد کر رہا ہے۔ ایران نے کوئی خلاف ورزی نہیں کی۔ وہ جوائٹ کمپری ہینسو پلان آف ایکشن پر ڈٹا ہوا ہے۔ جوہری ڈیل کے حوالے سے آئی اے ای اے نے اپنی رپورٹ جاری کر دی اس کی تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کر دیا گیا۔ عالمی جوہری توانائی ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدے کی پابندیوں کی پاسداری کر رہا ہے۔ ایران کے جوہری معاہدے کی شرائط کی پاسداری کر رہا ہے ایران یورینیم کی افزودگی مقررہ مقدار کے اندر ہی کر رہا ہے۔ تفتیشی ٹیم کو ایران میں تمام مطلوبہ مقامات تک رسائی دی گئی ہے۔