ڈیموں میں پانی کے قابل استعمال ذخیرے میں 40ہزارایکڑفٹ کااضافہ

اسلام آباد (آئی این پی ) ڈیموں میں پانی کے قابل استعمال ذخیرے میں 40ہزارایکڑفٹ کااضافہ ہو گیا ، پانی کاقابل استعمال ذخیرہ 93لاکھ 9ہزارایکڑ فٹ، تربیلا ڈیم میں 60 لاکھ 47 ہزار ایکڑ فٹ، منگلا ڈیم میں 29لاکھ 84 ہزار ایکڑ فٹ ہے ۔ڈیموں میں پانی کی صورتحال سے متعلق ارسا کی جانب سے رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق تربیلا ڈیم میں 60 لاکھ 47 ہزار ایکڑ فٹ، منگلا ڈیم میں 29لاکھ 84 ہزار ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ میں 2 لاکھ 78 ہزار ایکڑ فٹ پانی موجود ہے۔ دریا ئو ں میں پانی کی آمد 2لاکھ 40ہزار 900کیوسک رہی ۔

ای پیپر دی نیشن