لاہور (پ ر) آمنہ مریم اور دائود سلیمان ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ عالمی ادارے انسانی حقوق کی تنظیمیں گستاخانہ خاکوں پرمستقل پابندی لگوائیں۔ اقوام متحدہ ہر نبی کی شان میں گستاخی کو جرم قرار دے۔ مسلمان ہر چیز برداشت کر سکتا ہے نبی کریمؐ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتا۔ یہ ہمارے ایمان کا معاملہ ہے آپؐ کی محبت دنیا اور آخرت کی ہر شے سے بڑھ کر ہے۔ حکومت کا اس اہم معاملے کو تمام عالمی فورمز پر اٹھانے کا فیصلہ اچھا ہے او آئی سی کو اس سلسلے میں بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے۔
عالمی ادارے انسانی حقوق کی تنظیمیںگستاخانہ خاکوں پرمستقل پابندی لگوائیں: آمنہ مریم
Aug 31, 2018