پنشنروں کے مسائل فوری حل کریں

مکرمی:وزارت خزانہ کا پرانے پنشنروں کو 2001 سے اندھیرے میں رکھ کر پنشنوں میں نقصان پہنچانا دھوکہ دینے کے برابر ہے ۔فنانس ڈوثزن نے 4 ستمبر 2001 کے ذریعہ ملازمین کے تنخواہ کے سکیلوں میں 99 فیصد کیا تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافون کے پیش نظر جب فنانس ڈوثزن نے محسوس کیا کہ پرانے جاری ساری رولز، فارمولوں اور طے شدہ طریقہ کار کے مطابق آئندہ پنشنرون کی سابق مراعات کو برقرار رکھنا ناممکن ہے تو حاضر سروس ملازمین کے لئے پنشن کی بعض مراعات کو ختم کر کے بعض میں کٹوتی کر دی چونکہ یہ بندشیں اور کٹوتیاں پنشن رول، پنشن فارمولوں، پنشن پر اضافہ لگانے کے سابق طے شدہ طریق کار اور سول سرونٹ ایکٹ 1973 کے چپٹر2 کے آرٹیکل کے مطابق نہیں۔۔ اگر ان میں سے کوئی 75 سال کا نہیں ہوا تو اس کا نقصان مزید بڑھے گا جس کی عمر 75 سال ہو گئی ہے اور ان کی پنشنrestore ہو گئی ہیں تو 2001 سے ان کے بقایا جات اس تاریخ تک بنتے ہیں کیونکہ رول تحت ان کے اضافہ گراس پنشن پر لگنے تھے چیف جسٹس ہمیں بھر پور انصاف فراہم فرمائیں۔(محمد فاروق ڈپٹی ڈائریکٹر (ریٹائرد) موضع سوہان تحصیل و ضلع اسلام آباد)

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...