لاہور(سپورٹس رپورٹر + نمائندہ سپورٹس )پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بنگلہ دیش ویمنز ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا گیا ۔ مہمان ٹیم 23 اکتوبر کوپہنچے گی۔پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 26 اکتوبر‘دوسرا 28 اور تیسرا 30 اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم میں ہوگا۔ پہلا ایک روزہ میچ 2 نومبرکو جبکہ دوسرا ون ڈے میچ 4 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
بنگلہ دیش ویمنز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری
Aug 31, 2019