لاہور(سپورٹس ڈیسک) بھارتی ریاست آندھرا پردیش کی حکومت نے ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کا نام ہی تبدیل کردیا۔ پورٹ سٹی وشاکاپٹنم میں نیشنل سپورٹس ڈے کی تقریبات کے سلسلے میں جابجا بھارتی کھلاڑیوں کے پوسٹرز آویزاں کیے گئے ہیں۔ایسا ہی ایک پوسٹر بیچ روڈ سبمیرین میوزیم پر بھی لگایا گیا ہے جس میں ثانیہ مرزا کی تصویر لگائی گئی ہے تاہم تصویر کے نیچے نام ثانیہ مرزا کا نہیں بلکہ پی ٹی اوشا کا لکھا گیا جو اتھلیٹ ہیں۔