بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی اور کمرشلائزیشن فیس کی نادہندگی پر مری روڈ کے پانچ پلازے سیل

Aug 31, 2019

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)میونسپل کارپوریشن راولپنڈی نے بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی اور کمرشلائزیشن فیس کی نادہندگی پر مری روڈ کے پانچ پلازے سیل کردئے اور تھانہ نیو ٹائون میں مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دے دی محکمہ انٹی کرپشن نے بلدیہ راولپنڈی کو ان پلازوں کے خلاف کارروائی میں قصور وار ہونے پر نوٹس جاری کیا تھا جس کے بعد بلدیہ راولپنڈی نے جمعہ کو رحمٰن آباد چوک مری روڈ پر بنے پانچ پلازوں کو سیل کردیا جن میں رابی سینٹر ، ملک آباد ، گلف سینٹر،آشیانہ سینٹر اور چائنہ سینٹر وغیرہ شامل ہیں بلدیہ نے تھانہ نیو ٹائون میں درخواست دی ہے کہ بلڈنگ بائی لاز اور کمرشلائزیشن فیس کی عدم ادائیگی کے قانون کے تحت کارروائی کی جائے جبکہ پلازہ مالکان کا موقف ہے کہ انہوں نے مروجہ قواعد و ضوابط کے اندر رہ کرتمام فیسوں کی ادائیگی کے بعد تعمیرات کی تھیں ۔

مزیدخبریں