حکومت نے کشمیر پر کمزور موقف اپنایا:بیلم حسنین

Aug 31, 2019

لاہور(لیڈی رپورٹر) پیپلزپارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ حکومت کا کشمیر کے ایشو پر کمزور موقف ہے، عمران خان کو جامع پالیسی اپنانے کی ضرورت ہے اور یہ کام بغیر اپوزیشن کی مشاورت کے ممکن نہیں۔ بیلم حسنین نے کہا کہ دنیا کے ہر ملک میں جہاں جہاں جمہوریت ہے وہاں اپوزیشن کی مشاورت کے بغیر کام نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ایشو اور خاص طور پر کشمیر کا تنازع جہاں پاکستان 71 سالوں سے لڑ رہا ہے اور بھارت نے پہلے قبضہ کیا اور اب اپنے اندر ضم کرلیا۔ اس موقع پر حکومت اپوزیشن لیڈروں کی گرفتاری کی بجائے قومی کانفرنس بلاتی اور اپوزیشن سے مشاورت کے بعد مل کر کام کرنے پر زور دیتی مگر افسوس ایسا نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کشمیر پر جامع حکمت عملی اپنائے اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اعتماد میں لے ۔

مزیدخبریں