بیجنگ (اے پی پی)چین نے اعلان کیا ہے کہ عوامی جمہوریہ چین کے 70ویں یوم تاسیس پر یکم اکتوبر کو بیجنگ میں بڑی فوجی پریڈ کا اہتمام کیا جائے گا۔ تیانَن مِن چوک میں ایک عظیم الشان تقریب ہو گی۔
جس میں صدر شی جِن پِنگ اور دیگر رہنما بھی شریک ہوں گے۔ اس بڑی فوجی پریڈ کے دوران ملک کے جدید ترین فوجی ساز و سامان کی نمائش بھی کی جائے گی ۔