اقوام متحدہ اورانسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیر کی صو رتحال کا نو ٹس لیں

اسلام آباد /سٹاف رپورٹر/سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل(ریٹائرڈ) اکرام الحق اور سیکرٹری دفاعی پیداوار لیفٹیننٹ جنرل(ریٹائرڈ) محمد زاہد لطیف نے وزارت دفاع اوردفاعی پیداوار سے نکالی گئی ریلیوں کی قیادت کی اوراپنے پیغام میں کہا کہ پوری پاکستانی قوم اور فوج کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں انسانی حقوق کی پامالی اہم مسئلہ ہے اقوام متحدہ اورانسانی حقوق کی تنظیموں کو اسکا نوٹس لینا چاہیے۔بھارتی مظالم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ سیکرٹری دفاع اوردفاعی پیداوار نے مزید کہاکہ کشمیر مذہبی،لسانی،ثقافتی اورجغرافیائی لحاظ سے پاکستان کا حصہ ہے وہ وقت دورنہیں جب کشمیری آزادفضائوں میں سانس لیں گے کشمیریوں پرہونیوالے مظالم سے پوری دنیا کوآگاہ کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ وزارت دفاع اور دفاعی پیداوار کے تمام افسران اورعملے نے بھرپورطریقے سے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن