ایبٹ آباد (اے پی پی) پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو (آج) ہفتہ کو ایبٹ آباد میں بھارتی ظلم و جبر کے خلاف اور مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں جلسہ سے خطاب کریں گے۔ اس حوالہ سے ایک مشاورتی اجلاس پیپلز سیکرٹریٹ ایبٹ آباد میں منعقد کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو خیبر پی کے سید سلیم شاہ نے کی۔ اجلاس میں غنویٰ بھٹو کی ہزارہ آمد پر ان کا تاریخی استقبال کرنے اور جلسہ عام کو کامیاب بنانے کیلئے کمیٹیوں کی تشکیل عمل میں لائی گئی ۔
غنویٰ بھٹو آج ایبٹ آباد میں جلسہ سے خطاب کریں گی
Aug 31, 2019