مودی حکومت کی مسلمان نسل کشی کی رپورٹس پر دنیا میں خطرے کی گھنٹیاں بجنی چاہئیں:وزیراعظم عمران خان

Aug 31, 2019 | 12:39

ویب ڈیسک

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مودی حکومت کی جانب سے مسلمانوں کی نسل کشی کی رپورٹس پر دنیا میں خطرے کی گھنٹیاں بجنی چاہئیں ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کی جانب سے مسلمانوں کی نسل کشی رپورٹس سامنے آرہی ہیں، بھارتی ،عالمی میڈیا مسلمانوں کی نسل کشی پررپورٹس جاری کررہا ہے، مسلمانوں کی نسل کشی پر رپورٹس ،دنیا میں خطرے کی گھنٹیاں بجنی چاہئیں ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کاغیرقانونی الحاق مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی پالیسی کا حصہ ہے ۔

مزیدخبریں