زبردست عوامی اجتماعات سے کھلا پیغام گیا کہ پاکستان اور کشمیرجد انہیں ہوسکتے:وزیراعلی پنجاب

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ زبردست عوامی اجتماعات سے کھلا پیغام گیا کہ پاکستان اور کشمیرجد انہیں ہوسکتے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے یوم یکجہتی کشمیرشاندارطریقے سے منانے پرعوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیرمیں پنجاب کےعوام کی بھرپورشرکت پران کا شکرگزار ہوں۔سردار عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر ہر شہر میں بھارتی ظلم کے خلاف پر زور آواز بلند کی گئی، زبردست عوامی اجتماعات سے کھلا پیغام گیا کہ پاکستان اور کشمیرجدا نہیں ہوسکتے۔وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ دنیا کو بتا دیا ہے کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن