آل راؤنڈر محمد حفیظ کے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اپنے 2000 رنز مکمل

Aug 31, 2020 | 14:23

ویب ڈیسک

لاہور (سپورٹس رپورٹر  ) قومی کرکٹ ٹیم کے  آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اپنے 2000 رنز مکمل کرلیے ہیں۔ محمد حفیظ نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں یہ سنگ میل انگلینڈ کے خلاف مانچسٹر میں کھیلے گئے ٹی ٹونٹی کے دوران عبور کیا۔ حفیظ نے اس ٹی ٹونٹی میں 36 گیندوں پر 69 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کو بڑے ٹوٹل تک پہنچایا۔ محمد حفیظ نے اپنے 89 ویں اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔ وہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 2000 رنز اور 50 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں ۔ان سے قبل ایک اور تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک بھی بین الاقوامی ٹی ٹونٹی میچز میں 2 ہزار رنز مکمل کر چکے ہیں۔ 

مزیدخبریں