مذہبی آزادی کسی بھی ملک میں رہنے والے تمام مذاہب کے پیروکاروں کا بنیادی حق ہے: فیاض الحسن چوہان

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے یومِ عاشور کے موقع پر بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ وادی میں پرامن عزاداران پر شاٹ گنز، پیلٹ گنز اور آنسو گیس کے استعمال کے واقعات کو انتہائی قابلِ مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فسطائیت کی علمبردار مودی سرکار کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ عالمی طاقتوں کا منہ چڑا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذہبی آزادی کسی بھی ملک میں رہنے والے تمام مذاہب کے پیروکاروں کا بنیادی حق ہے، لیکن افسوس کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمان آج اپنی روز مرہ مذہبی رسومات ادا کرنے سے بھی محروم ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ مقبوضہ وادی کے غیور باسی حسینیت کا پرچم اٹھا? گزشتہ کئی عشروں سے ایک جابر ریاست کے خلاف برسرِ پیکار ہیں۔ نام نہاد سیکولر مودی سرکار طاقت کے استعمال سے آزادی کے نعروں کا گلا نہیں گھونٹ سکتی۔
٭٭٭ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...