کاشتکار پھٹی کی اچھی قیمت حاصل کرنے کیلئے چنائی پر  توجہ دیں: ڈاکٹر زاہد محمود

ملتان (خبر نگار خصوصی ) ڈائریکٹرسی سی آر سی آئی ڈاکٹر زاہد محمود کپاس کی چنائی کا آغاز ہوچکا  اسلئے کاشتکاروں کو چاہئیے کہ وہ پھٹی کی اچھی قیمت حاصل کرنے کیلئے چنائی پر خصوصی دیں۔ ان کا مزید کا کہنا تھا کہ کپاس کی چنائی میں بے احتیاطی اور لاپرواہی کی وجہ سے کپاس کا معیار متاثر ہوتا ہے جس سے مارکیٹ میں اس کے نرخ بہت کم ملتے ہیں۔ ڈاکٹر زاہد محمود نے بتایا کہ کپاس کے کاشتکاروں کو چاہئے کہ اعلیٰ معیار کی روئی حاصل کرنے کیلئے چنائی تقریباً دن کے 10بجے کے بعد شروع کی جائے۔ تاکہ فصل پر پڑی شبنم خشک ہوجائے، چنائی  پودے کے نیچے والے حصہ سے اوپر کی طرف کی جائے۔ ایک چنائی سے دوسری چنائی کا درمیانی وقفہ 20دن سے کم نہیں ہونا چاہئے۔ چنی ہوئی پھٹی ترپال یا سوتی کپڑے کی چادر جوصاف اور خشک جگہ پر بچھا کررکھنی چاہئے۔ پھٹی کے ڈھیر زیادہ بڑے نہیں لگانے چاہیں، آخری چنائی کو پہلی اور دوسری چنائی سے الگ رکھنا چاہئے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...