ملتان (سپورٹس ڈیسک) احسان مانی کے بطور چیئرمین پی سی بی عہدہ چھوڑنے کے بعد ہی پی ایس ایل فرنچائزز کو فنانشل ماڈل کی فکر لاحق ہوگئی ، فنانشل ماڈل کے حوالے سے ڈیڈ لاک آنے کی صورت میں فرنچائزز کی جانب سے ایک بار پھر عدالت سے رجوع کیے جانے کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق احسان مانی نے فنانشل ماڈل کے حوالے سے معاملہ تقریباً حل کر دیا تھا تاہم چیئرمین پی سی بی کی تبدیلی سے پی ایس ایل فرنچائزز مالکان ایک بار پھر فکر مند ہوگئے ہیں۔ ایک فرنچائز آفیشل کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ہمیں کتنا نقصان ہو چکا یہ سب جانتے ہیں جس کی وجہ سے فنانشل ماڈل میں تبدیلی ناگزیر ہے لیکن گیند اب رمیز راجہ کے کورٹ میں ہے اور ہمیں امید ہے نئے چیئرمین عہدہ سنبھالنے کے بعد پی ایس ایل کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔
احسان مانی کے جاتے ہی پی ایس ایل فرنچائزز کو فنانشل ماڈل کی فکر لاحق
Aug 31, 2021