پراپر ٹی ٹیکس میں اضافہ واپس نہ لیا گیا تو تاجر برادری لائحہ عمل کا اعلا ن کریگی:  خواجہ سلیمان

Aug 31, 2021

ملتان (نیوز رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا ہے کہ ملتان سمیت جنو بی پنجاب میں پراپر ٹی ٹیکس میں اضافہ واپس نہ لیا گیا تو تاجر برادری لائحہ عمل کا اعلا ن کریگی ۔اسی لئے پراپر ٹی ٹیکس میں اضافہ واپس لیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسی نیشن ملتان عبد اللہ خان سے مرکزی تنظیم تاجران کے عہدیداران کے وفد کے ہمراہ کی گئی ملاقات میں کیا اس موقع پر شیخ جاوید اختر، خالد محمود قریشی، شیخ اکرم حکیم بھی موجود تھے۔ جبکہ ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسینیشن ملتان نے کہا کہ حکومت اپنی پالیسی کے تحت پراپر ٹی ٹیکس میں اضافہ کر رہی ہے اسی لئے تاجر تعاون کریں جبکہ اس موقع پر ای ٹی او خالد قصوری ودیگر افسران بھی موجودتھے۔

مزیدخبریں