لاہور(کامرس رپورٹر) ملک میں ڈالر اور سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 60 پیسے اضافے کے ساتھ 166.90 روپے ہو گئی جبکہ سونا 350 روپے فی تولہ مہنگا ہو گیا۔ انٹر بنک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 34 پیسے اضافے سے 165 روپے 96 پیسے پر بند ہوئی ہے۔ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 350 روپے اضافہ ہوا ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 350 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ گیارہ ہزار روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قدر 300 روپے اضافے سے 95 ہزار 165 روپے ہے۔ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 1817 ڈالر فی اونس پر برقرار ہے۔