مستونگ (نوائے وقت رپورٹ) سی ٹی ڈی نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 11 مشتبہ دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔ مبینہ دہشت گردوں کے زیراستعمال کمپاؤنڈ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔