پٹرول3.50  ‘ ہائی سپیڈ ڈیزل 5 ‘مٹی کا تیل 3 روپے  لٹر  سستا کرنے کی تجویز 

Aug 31, 2021

اسلام آباد(نا مہ نگار) کل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے،ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے سفارشات وزارت توانائی کو موصول ہو گئی ہیں،پٹرول کی قیمت میں تین روپے پچاس پیسے لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے لٹر تک کمی کا امکان ہے ،ذرائع کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت دو روپے فی لٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں تین روپے فی لٹر کم کر نے کی تجویز دی گئی ہے ،سیلز ٹیکس اور پٹرولیم لیوی کی شرح میں ردو بدل سے قیمتیں مزید تبدیل ہو سکتی ہیں۔ قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد کرے گی۔

مزیدخبریں