اسلام آباد (نامہ نگار) بھارت میں تابکاری مواد کی چوری اور غیرقانونی فروخت کی ایک اور رپورٹ پر ترجمان دفتر خارجہ نے اظہار تشویش کیا ہے۔ ترجمان نے بھارت میں ریڈیوایکٹیو (تابکاری) مواد کی چوری اور غیرقانونی فروخت کی ایک اور رپورٹ سامنے آنے پر تازہ واقعہ میں غیرقانونی طور پر حاصل کردہ کیلی فورنیم دو افراد کے قبضے سے برآمد ہوا ہے جو ایک انتہائی تابکار اور زہریلا مواد ہے۔ عالمی برادری کے لئے یہ ایک انتہائی تشویشناک امر ہے کہ کیلی فورنیم جیسا ایک انتہائی نایاب سیلڈ ریڈیو ایکٹیو سورس (ایس آرایس) مواد چوری ہوسکتا ہے۔ اس سے قبل ہونے والے واقعات سے یہ امر سامنے آچکا ہے کہ گرفتار ہونے والے افراد نے یہ تابکاری مواد بھارت کے اندر سے خریدا۔ اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ ایس۔آر۔ایس مواد کی حفاظت کے لئے بھارت کے اندرانتظامات ناقص ہیں۔ پاکستان ایک بارپھر زور دیتا ہے کہ اس معاملے کی تفصیلی تحقیقات کرائی جائے۔
تابکاری مواد کی چوری قلیل تشویش ، بھارت تحقیقات کرائے : پاکستان
Aug 31, 2021