ننکانہ‘ خاتون سے زیادتی‘ ڈیفنس میں سوتیلی بیٹی سے درندگی کرنیوالا گرفتار

لاہور‘ ننکانہ صاحب‘ راجن پور (نمائندہ خصوصی‘ نامہ نگاران)چار مختلف واقعات میں خاتون اور بچیوں سمیت 4 افراد سے زیادتی کی گئی۔ڈیفنس اے پولیس نے سوتیلی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات مطابق پولیس نے تین سال سے 15 سالہ سوتیلی بیٹی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم ندیم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم گزشتہ تین سال سے 15 سالہ سوتیلی بیٹی کو ڈرا دھمکا کر زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا۔ ڈیفنس اے پولیس کے مطابق ملزم ندیم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق بچی کی والدہ نے معاملہ علم میں آنے پر خاوند ندیم سے طلاق لی، تو ملزم نے اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ طلاق سے چند روز قبل ملزم نے سابق بیوی پر تشدد کیا اور بچی کے ساتھ دوبارہ زیادتی کی اور ویڈیو بنا کر دھمکیاں دیں۔ علی پور میں  4 سالہ سوتیلی بھتیجی سے زیادتی، ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر علی پور کی حدود موضع پکا نائچ کی بستی لانگ میں سفاک چچا مہران نے اپنے مرحوم بھائی کی چار سالہ بیٹی (ع )کو کمرہ میں علیحدہ لے جا کر زیادتی  کی۔ نجی بینک ننکانہ صاحب کے قریب رہائش پذیر بیوٹی پارلر والی خاتون (ک) بی بی جب ایم سی پرائمری سکول نمبر5کے قریب پہنچی تو کار سوار طاہرہ عرف سائرہ بی بی ، محمد سلیم اور عمر دراز سمیت چار ملزمان کار میں اغوا کر کے لاہور لے گئے اور تین دن تک زبردستی زیادتی کرتے رہے اور اس کے جسم پر سگریٹ لگا کر جلاتے رہے۔ ملزمان نے حرام کاری کے لیے  مغویہ کو آگے فروخت کردیا جو کہ ملزمان لاہور کے ایک ہوٹل میں ساری رات اسے اپنی شیطانی ہوس کا نشانہ بناتے رہے۔ مغویہ چکمہ دے کر ملزمان کے چنگل سے بھاگ کر انصاف کے لیے تھانہ سٹی ننکانہ صاحب پہنچ گئی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور متاثرہ کو میڈیکل لیگل کے لئے ہسپتال بھیج دیا۔ بصیرپور اور سرگودھا میں بھی 2 واقعات ہوئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن