لاہور (کامرس رپورٹر) سٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کے مجموعی قرضے اور واجبات 478 کھرب 29 ارب روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ گزشتہ مالی سال کے دوران قرضوں کے بوجھ میں 32 کھرب 37 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ قرضے اور واجبات جی ڈی پی کے 100.3 فیصد تک پہنچ گئے۔ گزشتہ تین سال میں مجموعی قرضے اور واجبات میں 180 کھرب 13 ارب روپے بڑھ گئے۔ تین سال میں مجموعی قرضوں اور واجبات میں 60 فیصد اضافہ ہوا۔ تین سال میں اندرونی قرضے 98 کھرب 49 ارب روپے کے اضافے سے اندرونی قرضوں کا مجموعی حجم 262 کھرب 65 ارب روپے ہو گئے۔ ملک کے بیرونی قرضوں میں تین سال میں 68 کھرب 92 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا جس سے ملک کے بیرونی قرضے 178 کھرب 45 ارب روپے پہنچ گئے۔
ملک کے مجموعی قرضے،واجبات 478 کھرب 29 ارب کی بلند ترین سطح پر: سٹیٹ بنک
Aug 31, 2021