ایرانی سفیر کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ ، ایڈمرل  امجد  نیازی سے ملاقات  

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ امیر الجر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ایرانی سفیر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔ 

ای پیپر دی نیشن