شہباز شریف اسلام آباد جانے کا اعلان کریں تو جیل کی دھمکی آجاتی ہے: مریم اورنگزیب

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف اسلام آباد آنے کا اعلان کریں تو جیل کی دھمکی آجاتی ہے۔ یہ ہے حکومت کا احتساب، آپ نے جو کرنا ہے کر لیں۔ مریم اورنگزیب نے فواد چودھری کو مشورہ دیتے ہوئے شعر کہا کہ ’’ ابتدائے   عشق ہے روتا ہے کیا، آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا‘‘ نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز اور اس کے بعد اب نواز شریف کا پوتا عمران صاحب ! تم نے جو کرنا ہے کر لو، تین سال کی کارکردگی پر شہباز شریف بیان دیں تو ایف آئی اے کا نوٹس آجاتا ہے۔ تین سال سے جو آپ کر رہے ہیں اور عدالت میں اس کا جو حشر ہورہا ہے قوم دیکھ رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن