خطرہ نہیں، حکومت شہبازشریف کی خواہش ہی رہے گی: فیاض چوہان

لاہور (نیوز رپورٹر+ سٹاف رپورٹر) ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پی ڈی ایم جلسے اور اپوزیشن لیڈران کی تقاریر پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ڈیڑھ سال سے پی ڈی ایم کی بڑھکیں سن سن کر عوام کے کان پک چکے ہیں۔ یہی حکومت مخالف بڑھکیں پہلے بلاول زرداری اور بیگم صفدر اعوان مارتے تھے۔ اب طوطا اور مینا کی غیر موجودگی میں شہباز شریف نے بھی وہی کھوکھلی باتیں کیں۔  فیاض الحسن چوہان نے کہا شریف خاندان چالیس سال پنجاب پر حکومت کرتا رہا۔ شہباز شریف کا عوامی مسائل کے حل کیلئے ایک اور موقع کا انتظار والا بیان انتہائی مضحکہ ہے۔ عوام سیاسی طور پر باشعور ہو چکی۔ اب شہباز شریف کی حکومت کی خواہش صرف خواہش ہی رہے گی۔ حقیقت یہ ہے کہ سیاسی بے روزگار مولانا فضل الرحمان کے پاس پیسے ختم ہو چکے اور اب وہ پی ڈی ایم اور ن لیگ سے پیسے اینٹھنے کے چکر میں احتجاج کی کال دے رہے ہیں۔ حکومت کو خطرہ نہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے پارٹی رہنماؤں سنیہ ساجد کو کنوینر، عمر کسانہ ایڈووکیٹ اور راجہ اسد اقبال کو ڈپٹی کنوینر پرنٹ میڈیا انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب مقرر کرکے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ عمرکسانہ نے نئی ذمہ داری سونپنے پر فیاض الحسن کا شکریہ ادا کیا۔ عمرکسانہ کو پارٹی رہنماؤں نے مبارکباد پیش کی۔ عمر کسانہ نے کہا حکومت پنجاب صوبے کی ترقی کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...