اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے باجوڑ میں سرحد پار فائرنگ واقعے کی شدید مذمت کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری نے واقعے میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر دلی افسوس کا اظہار کیا ، بلا ل بھٹو زرداری نے کہا کہ افغانستان میں پاکستان مخالف سرگرمیاں دونوں ممالک کے مفادات سے متصادم ہیں،توقع کرتا ہوں، افغانستان میں پاکستان مخالف عناصر کو آہنی ہاتھوں سے روکا جائے گا،پی پی پی چیئرمین نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔