بیجنگ (شِنہوا)آسٹریلیا کے سابق وزیر اعظم کیون رڈ نے کہا ہے کہ کینسر کے خلاف چین اور امریکہ کی مشترکہ کوششیں نئے دور کی "پنگ پونگ ڈپلومیسی"کے دروازے کھول سکتی ہیں۔فوربز چائنہ کے زیراہتمام آن لائن ہیلتھ کیئر کی عالمی کانفرنس میں رڈ نے کہا کہ امریکہ اور چین کے تعلقات میں جو کچھ غلط ہو رہا ہے اس حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں چین اور امریکہ کے درمیان کینسرکے خلاف تعاون کو 21 ویں صدی کی پنگ پونگ ڈپلومیسی میں تبدیل کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اگر دونوں ممالک کے مابین ٹیبل ٹینس کے کھلاڑیوں کا تبادلہ 1970 کی دہائی میں دوطرفہ تعلقات کے قیام کی ایک تاریخی وجہ بن سکتا ہے تو اب بھی ایسا کچھ کرسکتے ہیں۔رڈ نے مزید کہا کہ کینسر کے خلاف جنگ عوام کی زندگیوں میں سیاسی اور نظریاتی تقسیم کو پاٹ سکتی ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے امکانات مزید روشن ہوتے ہیں۔