لاہور(سٹی رپورٹر)سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے سروسز ہسپتال کے دورے کے دوران ڈائلسسز یونٹس کی تزئین و آرائش کا جائزہ لیا اور اب تک کے کیے گئے کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈائلسسز کے مریضوں کیلئے عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن کی طرف سے معیاری اور مفت طبی سہولیات کی فراہمی جلد از جلد شروع کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سروسز ہسپتال میں جدید طبی سہولتوں سے مزئین 3بلاکس پر مشتمل ڈائلسسز وارڈز کا معائنہ کیا ۔جہاں انہیں بتایا گیا کہ عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن کی جانب سے ڈائلسسز کی 36جدید مشینیں نصب ہوں گی۔ یہ مشینیں جرمنی سے درآمد کی جا چکی ہیں۔سینئر وزیر کو بتایا گیا کہ عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن ان ڈائلسسز یونٹس کو سروسزہسپتال کے نیفرالوجی ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے چلائے گی۔
عبدالعلیم خان کاسروسز ہسپتال کادورہ ‘ڈائلسسز یونٹس کی تزئین و آرائش کا جائزہ
Aug 31, 2021