اسلام آباد(نیوزرپورٹر)کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور جبری گم شدگیوں کے خلاف اسلام آباد پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔لاپتہ افراد کے عالمی دن کے موقع پر مظاہرین مقبوضہ کشمیر کے مظلوم خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہے تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہزراوں نوجوانوں کو لاپتہ کردیا گیا،بھارتی فورسز ٹارچر کرکے ماردیتی ہیں،آٹھ سے دس ہزار کشمیریوں کو لاپتہ کردیا گیا،گمشدہ افراد کے اہل خانہ کو ایک کرب کا سامنا کرنا پڑتا ہے،بچوں کو نہیں معلوم کہ انکے والدین زندہ ہیں یا مار دیئے گئے،مقبوضہ کشمیر میں گمنام قبریں ہیں، نہیں معلوم کس کو کہاں دفن کیا گیا،دنیا گمنام قبروں کی طرف توجہ دے، گمنام قبروں کا معلوم کیا جائے، خاندان کے سربراہ لاپتہ ہوجائیں تو بچے تعلیم سے محروم ہوجاتے ہیں۔