کوئی پارٹی ورکرز کو نظر انداز کر کے کامیاب نہیں ہوسکتی : ضیافت گجر 

گوجرخان (نامہ نگار) ورکر کسی بھی پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں کوئی بھی پارٹی اپنے ورکرز کو نظر انداز کر کے کامیاب نہیں ہوسکتی جو پارٹیاں اپنے ورکروں کوجائز مقام دیتی ہیں انہوں نے ہمیشہ کامیابی حاصل کی ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی رہنما چوہدری ضیافت گجر نے گزشتہ روز ورکرز کی میٹنگ میں کیاجس میں اتفاق رائے سے ورکرز کے تحفظ کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس کا منشور ورکرز کی عزت اور ان کے تحفظ کے لئے کوشاں رہنا اور ہر فورم پر ورکرز کی آواز اعلیٰ قیادت تک پہچانا ہے میٹنگ میں حوالدر نصیر وارثی بیول، انجم رشید وارثی ، فیصل وارثی ،ممتاز قریشی ،راجہ جبار کری ،راجہ مجیب الکمال ،انجم وسیم سہال ، چوہدری شکیل ،راجہ نصیر ،چوہدری محسن بلال ،راجہ محمد نوید بھائی خان،راجہ صابر صدیقی ،راجہ عمران صدر ،راجہ نقاش کاشی ،راجہ عمران مانی ، چوہدری ابرار ،راجہ جبار خالق،چوہدری شہزاد گل ،کامران قریشی ، چوہدری صفدر ،ملک سعید مل اعوان،ابرار بخاری ،راجہ نوید ، راجہ عابد ،چوہدری امیر افضل ، راجہ علی ،ماسٹر زعفران ،راجہ سلیمان ،شفقت اقبال ، توصیف جنجوعہ  اور دیگر احباب نے شرکت کی اس موقع پر انجم رشید وارثی ،ممتاز قریشی ،حوالدار نصیر وارثی ،راجہ مجیب الکمال ،صابر صدیقی ، راجہ نصیر نے خطاب کیا

ای پیپر دی نیشن