عوامی مسائل کے حل تک چین نہیں بیٹھوں گا : چنگیز خان 

Aug 31, 2021

حضرو(نمائندہ نوائے وقت )سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چنگیز خان نے کہا ہے کہ چھچھ کے عوام کے مسائل کے حل اور ان کے حقوق کے تحفظ تک چین نہیں بیٹھوں گا چھچھ میں حکومتی نمائندے آپس میں منصوبوں پر کریڈٹ لینے کے چکر میں بیان بازیوں میں مصرو ف ہیں جبکہ منتخب ایم پی اے لاہور میں آرام سے بیٹھے ہیں چھچھ کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرتے ہوئے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کروں گا مسائل کے حل کیلئے لگائے گئے کیمپ میں معززین اور عوام کی بھرپور شرکت سے ثابت ہوتا ہے کہ عوام موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے نالاں ہیں چھچھ بھر سے بڑے دھڑوں کی ہمارے گروپ میں شمولیت پران کو خوش آمد ید کہتے ہیںان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔ 

مزیدخبریں